Wednesday, July 18, 2018

thumbnail

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بڑی سازش ناکام

ڈیرہ بگٹی(ڈیلی پاکستان)سیکیورٹی فورسز نے پٹوخ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردگرفتار کر لئے جن کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کیا گیا ہے ۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ حسا س اداروں کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی کے علاقہ پٹوخ میں کارروائی کی ۔

کارروائی میں  2 دہشتگردگرفتار کئے گئے ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کیا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ 13کلوبارود،ایس ایم جی گنز،راکٹ ،آر پی جی گن،3 ڈیٹونیٹرز،پریشربٹن ، ریمورٹ کنٹرول بم اور2 بارودی سرنگیں برآمد کی گئی ہیں ۔

Subscribe by Email

Follow Updates Articles from This Blog via Email

No Comments